ایزول ۔میزورم میں آج ایک زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا۔ اس واقعے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، "جب پل گرا تو اس مقام پر تقریباً 35 سے 40 کارکن موجود تھے۔”
اے این آئی کے مطابق یہ زیر تعمیر ریلوے پل میزورم کے ایزول سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سائرنگ علاقے میں گرا ہے۔