مہاراشٹر کے پال گھر میں سادھوؤں کے قتل معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے ریاستی حکومت تیار

نئی دہلی: 11.اکتوبر۔مہاراشٹر حکومت پالگھر سادھو قتل کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو دینے کے لیے تیار ہے۔

نئی شندے-بی جے پی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ سی بی آئی تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ انہیں تحقیقات سی بی آئی کو سونپنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس سے پہلے ادھو حکومت نے سی بی آئی تحقیقات کی مخالفت کی تھی۔ ادھو حکومت نے کہا تھا کہ 2 چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں۔ قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس لیے جانچ سی بی آئی کو سونپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

16 اپریل 2020 کو پالگھر میں سادھوؤں کا قتل کیس میں سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی سماعت جاری ہے۔ قبل ازیں مہاراشٹرا پولیس نے پالگھر میں دو سادھوؤں کے قتل کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا تھا۔

مہاراشٹر پولس نے سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کی مخالفت کی تھی۔ پولیس نے کہا کہ درخواست خارج کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزار پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے۔

ریاستی سی آئی ڈی نے مکمل جانچ کے بعد پہلے ہی دو چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ یہ چارج شیٹ بھی عدالت میں داخل کر دی گئی ہیں۔ جرائم کی روک تھام میں ان پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی جن کی ذمہ داری کی ادائیگی میں غفلت پائی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading