مہاراشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر کی کورونا سے موت

مہاراشٹر  کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر کی کورونا سے موت
ممبئی، 16 جولائی (یو این آئی) مہارشٹر کی پہلی خاتون الیکشن کمشنر اور ایک سینیئر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر نیلما ستیانارائن کی آج صبح کورونا وائرس کے سبب نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

72 سال سبکدوش افسر کو کچھ دن پہلے ہی کورونا وائرس ہوا تھا حال ہی میں ان کی رپورٹ منفی آئی تھی انھیں مضافات کے اندھری ایسٹ میں واقع سیون ہلز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

1972 بیچ کی خاتون آئی اے ایس افسر ستیانارائن کو ریاست کی پہلی خاتون چیف الیکشن کمشنر ہونے کا شرف حاصل ہے ان کے ہمراہ اپنی خدمات انجام دینے والے دیگر اعلی سرکاری افسران انہیں ایک سخت لیکن منصفانہ عہدیدار کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
اپنے سرکاری فرائض کے علاوہ ستیانارائن ایک مصنفہ بھی تھیں اور انہوں نے مراٹھی میں درجنوں کتابیں بھی لکھی تھیں۔ستیانارائن نے مہاراشٹر میں سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینیئر عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading