مہاراشٹر پولیس نے تبلیغی جماعت کے اجتماع کے 156 غیر ملکیوں شرکاء کیخلاف معاملات درج کیے گئے

ممبئی،12اپریل (یواین آئی)مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے آج یہاں کہاکہ حکومت نے تبلیغی جماعت کے نئی دہلی نظام الدین مرکز کے اجتماع میں شریک ہونے والے18 ممالک کے 156 غیر ملکیوں کے خلاف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں معاملات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان غیر ملکیوں کے خلاف غیر ملکی قانون کی دفعہ 14 بی اور تعزیرات ہند کے تحت کارروائی بھی کی گئی ہے اور مزید تحقیقات کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ان غیر ملکیوں کو سیاحت کے لیے ویزا دیا گیا تھا۔اور انہوں نے جماعت مرکز میں واقع اجتماع میں شرکت کی تھی۔ان کا تعلق 18 ممالک سے ہے ،ان میں 37 انڈونیشیا،19 کرزغستان،18 مینمار،بنگلہ دیش 13،تنزانیہ 11،فلپائن 10 ،خزاکستان اور ایوری کوسٹ سے 9۔9وڑہیرہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ممبئی،تھانے،نوی ممبئی،امراوتی، ناندیڑ ،ناگپور ، پونے ،احمدآباد،چمدتپوراورگڈچرولی میں 15معاملات درج کیے گیے ہیں۔واضح رہے کہ نظام الدین مرکز میں دوروزہ اجتماع منعقد کیاگیا تھا اور ان غیر ملکیوں نے شرکت کی تھی جبکہ ممبئی کے قریب پالگھر میں 14-15 اپریل کو اجتماع منعقد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ،لیکن ریاستی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading