مہاراشٹر میں تربیت سے لوٹنے والے بارہ پولس اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے

ناگپور، 12 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے پونے میں واقع ریاستی انٹیلی جنس اکیڈمی سے اپنے تربیتی سیشن سے واپس آنے والے 12 پولیس اہلکار اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن سے متاثر پائے گئے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ناگپور پولیس کے کل 33 اہلکار چند ہفتے پہلے ٹریننگ کے لیے پونے گئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد احتیاط کے طور پر ہفتے کی رات ان کے نمونوں کی جانچ کی گئی جو مثبت آئے۔ جس کے بعد تمام 33 پولیس اہلکاروں کے نمونوں کے جانچ کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ اس کے علاوہ مزید 10 پولیس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان تمام لوگوں کو ملاکر مجموعی طور سے ایسے 12 پولس اہلکاروں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading