"تو یہ ہے تمہارا ہندوتوا؟” اودھو ٹھاکرے نے گوا میں بیف کو لیکر گورنر پر حملہ کیا عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولنے کے موضوع پر مہینے کے شروع میں وزیر اعلی اور گورنر کے مابین ایک زبردست لفظی جھڑپ ہوئی تھی۔ ادھؤ ٹھاکرے نے کہا ہمارے ہندوتوا پر سوال اٹھانے والوں کو موہن بھاگوت کی بات ضرور سننی ہوگی

ممبئی: (ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر میں وزیر اعلی بمقابلہ گورنر تکرار آج دسہرہ کے دن بھی جاری رہی، جب ادھو ٹھاکرے نے اپنے وجئیادشمی خطاب میں بھگت سنگھ کوشیاری پر حملہ کیا اور انہیں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی تقریر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
مسٹر ٹھاکرے نے گورنر کا نام لئے بغیر کہا ، "ہمیں ہندوتوا سے متعلق سوالات پوچھے جارہے ہیں کیونکہ ہم نے ابھی تک مندر نہیں کھولے۔”
شیوسینا کا ہندوتوا ‘گھنٹی بجانا برتن بجانا‘ نہیں ہے ، ’مہاراشٹرا کے وزیر اعلی نے اپنی 11 ماہ پرانی حکومت گرانے کے لئے بھاجپا کو چیلنج کیا۔
"آپ ہمارے ہندوتوا کی بات کر رہے ہیں۔ لہذا مہاراشٹر میں ، آپ گائے کے گوشت پر پابندی لگا رہے ہیں ، لیکن گوا میں آپ گائے کے گوشت سے ٹھیک ہے۔ کیا یہ آپ کا ہندوتوا ہے؟”
اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو: ادھو ٹھاکرے
دوران خطاب ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو حکومت کو گرا کر دیکھو، پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد 60 سالہ ادھو ٹھاکرے کی یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔
دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ شام کو پارٹی کے سربراہ خطاب سن سکیں، بلکہ ریلی کا انعقاد آج ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتر ویر ساورکر آڈیٹوریم سے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔
پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے سے پہلے ٹھاکرے اور ان کے اہل خانہ نے سب سے پہلے شیواجی پارک میں پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی یادگار پر عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ ریلی کے دوران آڈیٹوریم میں ارد گرد کے لوگوں کا صرف پچاس افراد پر مشتمل ایک منتخب گروپ موجود تھا، جس میں وزرا، رہنما بھی شامل تھے۔ عوام اور پارٹی ورکرس اور پارٹی کے بہی خواہوں کے لیے اس تقریب سے استفادہ کے پیش نظر، اس تقریب کا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔
دوران خطاب ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو، 60 سالہ ادھو ٹھاکرے کے پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔ وہ 27 نومبر کو بطور وزیر اعلیٰ اپنے دفتر میں ایک سال مکمل کریں گے۔ 19 جون 1966 کو اپنے قیام کے بعد سے دسہرہ ریلی شیو سینا کے پروگراموں میں خصوصی اہمیت کا ایک اہم پروگرام رہا ہے۔ جو شیواجی پارک میں منعقد کیا جاتا رہا، تاہم اس بار کورونا کے باعث پہلی بار یہ دسہرہ ریلی دوسری جگہ منعقد کی گئی۔
بہار میں مفت ویکسین ، تو کیا ہم بنگلہ دیش سے ہیں؟ ’ادھو ٹھاکرے
اداکار کنگنا رناوت پر حملے کرتے ہوئے ، ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ لوگ Bread & Butter کے لئے ممبئی آتے ہیں اور اس شہر کو پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کہہ کر شہر کو گالی دیتے ہیں۔
ٹھاکرے نے سوشانت سنگھ راجپوت موت کیس میں اپنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا۔”بہار کے بیٹے کے لئے انصاف کا مطالبہ کرنے والے مہاراشٹرا کے بیٹے کی کردار کشی میں ملوث ہیں ،” ٹھاکرے نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ موجودہ جی ایس ٹی نظام پر نظر ثانی کی جائے اور اگر ضرورت ہو تو اس میں ترمیم کریں کیونکہ ریاستوں کو اس سسٹم سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ،