مہاراشٹر این ڈی اے میں اختلافات؟ این سی پی کے رکنِ پارلیمان پرفل پٹیل کے نشانے پر کون

ممبئی:مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں، مگر اسی دوران مہایوتی اتحاد کے اندر اختلافات کی چہ مگوئیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ این سی پی (اجیت پوار گروپ) کے رکنِ پارلیمان پرفل پٹیل کے ایک بیان نے نیا تنازع چھیڑ دیا ہے۔

پرفل پٹیل نے طنزیہ انداز میں کہا کہ صرف پیسہ کسی کو الیکشن نہیں جتوا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے ماضی میں بھی کئی دبنگ لیڈروں کو کامیاب کرایا ہے… انتخابات میں رقم کی ضرورت تو ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ صرف پیسے سے جیت مل جاتی ہے، تو ایسا کبھی نہیں ہوتا… باشعور لوگوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔”

آنے والے نگر پریشد انتخابات کے پیشِ نظر اجیت پوار گروپ کی میٹنگ میں پٹیل نے کچھ اتحادیوں پر بھی بالواسطہ حملہ کیا۔ انہوں نے اگرچہ کسی بھی پارٹی کا نام نہیں لیا، مگر کہا کہ کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کوئی “دبنگ” ہیں اور ان کی جیت طے سمجھ لی جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading