مہاراشٹرکے گورنرکو بھی ارنب کے لیے تشویش،اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ

ممبئی،9نومبر(یواین آ ئی)مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گوسوامی کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے،اور راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر بھگت سنگھ ہوشیاری نے ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے بات کی اور انہیں گرفتارکیے گئے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی سلامتی اور صحت سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیر داخلہ سے گوسوامی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ ارنب گوسوامی ، جنھیں ممبئی پولیس نے 4 نومبر کو2018 کے خودکشی کے ایک معاملے میں کے خاتمے کے سلسلے میں ممبئی پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔انہوں نے الزام لگا یا تھا کہ انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انھیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اپنے وکیلوں سے ملنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ، اتوار کے روز ایک وین سے ریپبلک ٹی وی کے نامہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے کیونکہ انہیں اتوار کے روزولی باغ جیل کورائنٹائن مرکز سے نوی ممبئی کی تلوجا جیل منتقل کردیاگیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading