مہاراشٹرمیں کورونا ٹیسٹوں کی شرح میں چوتھی بار کمی‘اب اتنے میں ٹیسٹ ہوگا

ممبئی:26 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاست میں نجی تجربہ گاہوں میں کرونا ٹیسٹوں کے نرخوں میں ایک بار پھر ترمیم کی گئی ہے اور فی ٹیسٹ میں تقریبا 200 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ لہذا ، نجی لیبارٹریوں کو اب نئے طے شدہ نرخوں کے مطابق ٹیسٹوں کے لئے زیادہ سے زیادہ 980 ، 1400 اور 1800 روپے وصول کیا جائے ۔ نجی لیبارٹریز اس سے زیادہ فیس نہیں لے سکتی ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے آج کہا کہ جانچ فیس کو 4500 سے کم کرکے 980 روپے مقرر کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

کورونا ٹیسٹوں کے لئے شرح تین مراحل میں طے کی گئی ہے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد 980 روپے وصول کی جائے گی۔ کوڈ سینٹر ، اسپتالوں اور آئسولیشن مراکز میں لیبارٹریوں سے نمونے جمع کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شرح1400 اور مریض کے گھر سے نمونے جمع کرنے کے لئے 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاستی حکومت عام آدمی کی طرف توجہ مرکوزکرکے ہی شرحوں میں مسلسل کمی کرکے مریضوں کو امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ریاست میں کورونا پرقابوپانے کیلئے ٹیسٹوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، جہاں فی دس لاکھ آبادی پر 70000 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ، اور ان میں اضافہ کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ تاکہ کورونا پر زیادہ کنٹرول حاصل کیا جاسکے۔ وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ کلکٹر اور میونسپل کمشنر سے چوکس رہنے کی اپیل کی تاکہ ریاست بھر میں نظر ثانی شدہ نرخوں کے مطابق مریضوں سے معاوضہ لیا جائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading