مویشیوں کے لئے چارہ چھاونیاں یا بی جے پی کے کارکنان کے لئے چراگاہ؟: اشوک چوہان

ممبئی، 21 جون ( یو این آئی ): مہاراشٹر، سنگین خشک سالی کی زدمیں ہے اور مویشیوں کے لئے چارہ چھاونیاں فراہم کرنے کے نام پر بی جے پی وشیوسینا نے اپنے کارکنان کو چراگاہ فراہم کردیا ہے۔ یہ کارکنان مویشیوں کی جھوٹی تعداد بتاکر کروڑوں روپئے کی امداد ہڑپ کررہے ہیں۔ حکومت کی امداد لوٹنے والے ان بدعنوانوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں شیوسینا وبی جے پی کارکنان خود کے فرضی ادارے قائم کرکے ان کے نام پر بڑے پیمانے پر چارہ چھاونیاں شروع کئے ہیں اور جس میں حکومت سے کروڑوں روپئے کی امداد حاصل کی ہیں۔ چارہ چھاونیوں میں مویشیوں کی تعداد زیادہ بتاکر زیادہ امداد حاصل کی گئی ہیں۔ بیڑ ضلع کے کلکٹر نے ان چارہ چھاونیوں کی تفتیش کی تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ ان چارہ چھاونیوں میں مویشیوں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ فنڈ زیادہ مویشیاں بتاکر حاصل کیا گیا ہے۔

اشوک چوہان نے بتایا کہ بیڑ کے ضلع کلکٹر نے چارہ چھاونیوں پر اچانک کارروائی کی جس میں 61ہزار مویشی کم پائے گئے۔ مویشیوں کی زیادہ تعداد بتاکر یومیہ 7لاکھ سے 41 لاکھ روپئے حکومتی امداد لوٹنے کاانکشاف ہوا ہے۔ اسی طرح برسرِ اقتدار پارٹیوں کے کارکنان نے بیشتر چارہ چھاونیوں میں مویشیوں کی فرضی تعداد بتاکر خود کی جیبیں بھر رہے ہیں۔ بیڑ ضلع کی تمام چارہ چھاونیوں کا آڈیٹ کیا جائے تو یہ سامنے آئے گا کہ یہ بدعنوانی اس سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading