منگنی کے بعدلڑکے نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی، مایوسی میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد :منگیتر کی دوسری لڑکی سے شادی پر مایوسی کے عالم میں لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کرنول کے اندراگاندھی نگر میں پیش آیا۔اس لڑکی کی شناخت پدماوتی کے طورپر کی گئی ہے۔

مقامی افراداور رشتہ داروں کے مطابق، نندیال ضلع کے نندی کوٹکور حلقہ کے پٹھاکوٹا سے تعلق رکھنے والے ونود کمار کی جاریہ سال 9 مارچ کو پدماوتی سے منگنی ہوئی۔دونوں جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو شادی کرنے والے تھے

لیکن ونود نے اس لڑکی کو نظرانداز کردیا اور دوسری لڑکی سے شادی کرلی جس پر مایوسی کے عالم میں پدماوتی نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading