مندر کے احاطہ میں گائے کا سرپھینکنے کے چار ملزمین پر این ایس اے لگادیاگیا

رتلام(مدھیہ پردیش)16/ جون ـ ( ایجنسیز): مدھیہ پردیش کے جاورا ٹاؤن کے ایک مندر کے احاطہ میں گائے کا کٹا ہوا سر پھینکنے کے چار ملزمین پر سخت قانون نیشنل سیکیوریٹی ایکٹ (این ایس اے) لگادیاگیا۔ موٹرسائیکل سوار دو افراد نے جمعہ کی صبح گائے کے کٹے ہوئے اعضاء ضلع رتلام کے ٹاؤن میں واقع مندر کے احاطہ میں پھینکے تھے۔

چار افراد کو گرفتارکیاگیاتھا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ہفتہ کے دن بتایاکہ چار ملزمین سلمان میواتی (24 سالہ)‘شاکرقریشی(19 سالہ)‘نوشادقریشی(40 سالہ) اور شاہ رخ ستار(25 سالہ) پر این ایس اے لگادیاگیا۔ میواتی اورقریشی کو جمعہ کے دن گرفتارکیاگیاتھا جبکہ نوشاد اور ستار کی گرفتاری جمعرات کو عمل میں آئی تھی۔

جمعہ کے دن بعض ہندو تنظیموں نے احتجاج کیاتھا اور جاورا بند منانے کی اپیل کی تھی۔ جاورا کے قاضی شہر حافظ بھورو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹاؤن میں امن وہم آہنگی برقراررکھیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading