ممبرا میں جاری احتجاج کرنے والی خواتین نے ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم پیش کیا
تھانے (آفتاب شیخ)
ممبرا کے میک کمپنی میں شاہین باغ طرز پر جاری زنجیری احتجاج گزشتہ پندرہ دنوں سے جاری ہے۔ احتجاج کررہی خواتین میں سے ایک وفد نے تھانے ضلع ایڈیشنل کلکٹر ویدیہی راناڈے سے ملاقات کر انھیں سی اے اے، این آر سی اور این آرپی کو واپس لینے پر مبنی مرکزی سرکار کے نام سے منسوب میمورنڈم پیش کیا۔ وہی میمورنڈم میں یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ جب تک یہ کالا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے تب تک ہم پرامن طریقے سے احتجاج کرتے رہے گے۔
