ممبئی:10/ اگست ۔ (ورقِ تازہ نیوز)چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس یعنی سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس رکھنے کو لے کر دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ نامعلوم شخص نے جی آر پی کنٹرول روم کو فون کیا اور سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس لگانے کی دھمکی دی۔
اس دھمکی آمیز کال کے بعد سیکیورٹی سسٹم کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ جی آر پی کنٹرول روم کو کال ملتے ہی ریلوے پولیس نے کام شروع کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لی۔ لیکن پھر بھی کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
گزشتہ چند دنوں میں ایسی دھمکی آمیز کالز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ممبئی کے ہوائی اڈے اور تاج ہوٹل میں بم دھماکے کی دھمکی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش سے نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم کو فون کیا۔
تو یہ پہلی یا دوسری بار نہیں ہے کہ اس طرح کی کال بہت مرتبہ اچکی ہیں ۔ پولیس کی جانب سے فوری تحقیقات کی جاتی ہیں۔ پولیس جنگی پیمانے پر تلاشی لے رہی ہے۔ دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کے بعد، پولیس سیکورٹی کے پس منظر میں تحقیقات کرتی ہے اور احتیاط کرتی ہے۔