ممبئی :تبلیغی جماعت کو سہ روزہ اجتماع کی اجازت نہیں ملی

ممبئی 4فروری (یواین آئی )ممبئی میں پولیس نے حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ،جبکہ پولیس نے شہر کے وڈالا علاقہ میں سہ روزہ اجتماع کی اجازت نہیں دی ہے اور اسے مضافاتی مسلم اکثریتی علاقے چیتا کیمپ منتقل کردیا ،جس کی وجہ سے اقلیتی فرقہ میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔جوکہ 7،8اور 9 فروری کو منعقد ہوگا۔

اس موقع پرمہاراشٹرکے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور ممبئی کے پولیس کمشنر سنجے بروے نے جنوبی ممبئی میں سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف جاری خواتین کے احتجاج کو ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ دہلی جیسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔گزشتہ روز ہی پولیس نے منتظمین کودفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا تھا،اس طرح ممبئی کے دھرنے کا نام بھی ممبئی باغ پڑ گیا ہے اور ہزاروں خواتین یہاں پہنچ گئی ہیں جبکہ غیر مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس لاءاینڈ آرڈر اور ناخوشگوار وواقعہ کی روک تھام کے لیے کارروائی کرسکتی ہے ،ویسے دہلی میں فائرنگ کی وارداتوں کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس نے جگہ جگہ مارچ کیا ہے۔ممبئی پولیس نے ناگپاڑہ کے مورلینڈ روڈ ،ٹھنڈی سڑک پر دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر واقع ممبئی باغ‘ کے منتظمین کو دفعہ 149کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے لیے منتظمین ذمہ دار ہوں گے اور پولیس ان احتجاج کو لاءاینڈ آرڈرکی بند پر کبھی بھی ختم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی سمیت پڑوسی شہر تھانے ،میراروڈ ،ممبرا اور مہاراشٹر کے بڑے بڑے شہروں میں سی اے اے کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، بھیونڈی ، مالیگاﺅں،ناندیڑاور ناگپوروپونے اتوار کو ہزاروں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا جن میں غیر مسلم تنظیموں سے وابستہ افراد بھی شامل رہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading