ملک کی تین ریاستوں میں 46.80فیصد کورونا متاثرین شفایاب

نئی دہلی،16 اگست ( یواین آئی) مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں اب تک 871654 کورونامتاثرین جان لیوا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ، جو ملک میں وبائی امراض سےشفایاب ہونے والوں کے 46.80 فیصد ہیں۔

مہاراشٹر میں جہاں اب تک 408286 افراد اس وائرس سے شفایاب ہوئے وہیں تمل ناڈو میں 272251 اور آندھرا پردیش میں 191117 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 18.62 لاکھ کورونا متاثرین صحتمند ہوچکے ہیں۔

اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 63،489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25،89،682 ہوگئی ہے۔

اسی دوران 944 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49،980 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد بڑھ کر 18،62،258 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 6،77،444 فعال کیسز ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading