نئی دہلی۔ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اس انفیکشن کی وجہ سے 47 لوگوں کی موت ہو گئی اور 1336 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا پازیٹو معاملوں کی کل تعداد 18601 ہو گئی ہے اور مہلوکین کی مجموعی تعداد 590 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 14759 معاملے ابھی ایکٹیو ہیں اور 3252 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔