نئی دہلی، 28 اکتوبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے اوریہ ایک بار پھر 40 ہزار کو عبور کرچکے ہیں اور ایک ہی دن میں اموات کی تعداد بھی 500 تک جا پہنچی ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 36،470 تھی۔
اسی مدت کے دوران 58،439 کورونا مریضوں نے وبا کو شکست دی،جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،054 سے گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی۔
اسی عرصے کے دوران 508 کورونامریضوں کی موت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 79.90 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.59 لاکھ شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 90.85 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.64 فیصد ، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے۔