ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے وائرل میسیج کے تعلق سے حکومت کا اہم بیان

نئی دہلی_13 نومبر ۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسی تناظر میں ، سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے کہ یکم دسمبر سے ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ ہوجائے گا۔ مرکزی حکومت نے اس موقع پر وضاحت کی۔

پریس انفارمیشن بیورو نے ٹویٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ پی آئی بی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران جعلی خبروں میں اضافہ ہوا ہے ، خاص طور پر سوشل میڈیا پر افواہوں کی گردش جاری ہے ، اور جب تک مرکزی حکومت اس سلسلے میں سرکاری طور پر انکشاف نہیں کرتی ہے اس وقت تک کسی کو بھی ایسی خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading