نئی دہلی،19 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 1334 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 15 ہزار 712 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 27 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 507 ہو گئی۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 15،712 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے متاثر239 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2231 تک پہنچ گئی ہے