مفرور اشرف غنی کس ملک میں ہیں ؟ سرکاری طور پر تصدیق ہوگئی

متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس نے اشرف غنی کو ’انسانی بنیادوں پر‘ اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

بدھ کو اماراتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک مختصر بیان کے مطابق اشرف غنی کے ساتھ اُن کے اہلِ خانہ بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد اشرف غنی اپنے قریبی رفقا سمیت افغانستان چھوڑ کر تاجکستان روانہ ہو گئے تھے۔