مفت بجلی اسکیم میں عبادت گاہوں کو بھی شامل کیا جائے : سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی وزیر توانائی سے ملاقات و مطالباتی مکتوب

مالیگاؤں 18 فروری (عامر ایوبی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی کابینہ کے فیصلے کے مطابق دہلی کے ساکنین کو مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے اسی طرز پر ریاست مہاراشٹر بھی مفت بجلی فراہمی پر غور کررہی ہے اگرچہ اس معاملہ کو لیکر برسراقتدار میں دو گروپ بن چکا ہے ایک گروپ مفت بجلی فراہمی کا حامی ہے جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کررہا ہے تاہم اس بات کا قوی امکان ہیکہ ریاست کے ساکنین کیلئے مفت بجلی کی اسکیم نافذ العمل ہوگی

اسی کو لیکر مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے ریاستی وزیر توانائی ملاقات کی اور انہیں ایک مطالباتی مکتوب سونپا جس میں موصوف نے مفت بجلی اسکیم میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے زرائع سے موصول تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر سرکار ریاست میں 100 یونٹ مفت بجلی اسکیم سے ریاست کی عوام کو مستفیض کرنے جارہی ہے اور اسکی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے

تو ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ مہاراشٹر بھر میں قائم مذہبی مقامات میں مندر مسجد، مدرسہ ، درگاہ ، خانقاہ ،گرود وارہ ،گرجا گھر بدھ وہار کو بھی مفت سو یونٹ بجلی اسکیم میں شامل کیا جائے انہیں سہولت دی جائے اسطرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر توانائی نتن راؤت سے کیا ہے، خیال رہے کہ سابقہ دور اسمبلی میں آصف شیخ نے ایوان اسمبلی میں کہا تھا کہ حکومت مذہبی مقامات کو بجلی پانی کی کم شرح سے سہولت فراہم کرے، آج پھر شیخ آصف نے دوبارہ یہ مطالبہ کیا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading