مغربی بنگال:پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ،چار افراد ہلاک

کولکتہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں اتوار کی صبح پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔

تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ صبح 10 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب کولکتہ سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں دتہ پوکر تھانہ علاقے کے تحت نیل گنج کے موشپول علاقے میں ایک پٹاخے کی فیکٹری میں کئی لوگ کام کر رہے تھے۔

ایک پولیس افسر نے کہا، ‘اب تک 4 لاشیں ملی ہیں۔دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading