مصر: مساجد میں تعزیتی تقریبات اور نکاح کی سرگرمیوں پرپابندی عاید

قاہرہ: مصرکی وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کی مساجد کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں ملک بھرکی مساجد میں تعزیتی سرگرمیوں اور نکاح کی تقریبات پر پابندی عاید کردی ہے۔مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے ملک بھر میں مساجد کے اندر تعزیتی اور شادی کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی کا اعلان کیا۔

مصری وزیر اوقاف محمد مختارجمعہ نے عطیہ خانوں کےحوالے سے حمتی فیصلہ کیا گیا ہے۔ مساجد میں الگ سے چندہ بکس رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے مساجد کے ہال، ان کے صحن اور مسجد کا حصہ سمجھے جانے والے مقامات میں کسی قسم کی تعزیتی سرگرمی یا نکاح کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مساجد کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اوقاف نے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مساجد میں صرف مجاز سرگرمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔ مساجد کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں انہیں مساجد کے حوالے سے نئے ضابطہ اخلاق پرپابندی کی تاکید کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں غیر مجاز سرگرمیوں کے حوالے سے لاپرواہی برتنے یا ممنوع سرگرمیوں کی اجازت دینے والے منتظمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading