حیدرآباد4 فروری(یواین آئی) تلنگانہ وآندھراپردیش کے مسلمانوں کو جاری چار فیصد ریزرویشن کے معاملہ کی سماعت سپریم کورٹ کی پانچ رکنی دستوری بنچ نے ایک ہفتہ تک کی ملتوی کردی۔مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے بتایا کہ جمعیتہ علماء مسلم ریزرویشن کے معاملہ میں (15) سال سے فریق رہی ہے۔
جمعیتہ علماء کی جا نب سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ماہر قانون دان سینئر وکلاء احمد شکیل، جارج چودھری سے سابق میں خدمات حاصل کی جاچکی ہیں ۔
سپریم کورٹ میں آج اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹرراجیو دھون نے اس معاملہ کی پیروی کی پانچ رکنی ججس کی بنچ کے سامنے بحث کی۔بعد ازاں بنچ نے اس معاملہ کی سماعت ایک ہفتہ تک کیلئے ملتوی کردی۔