نئی دہلی: پڈوچیری کے وزیراعلیٰ وی نارائن سوامی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) مسلمانوں کو ‘نظرانداز’ کرتا ہے اوروہ اس نئے قانون اورساتھ ہی این آرسی کو اس مرکز کے زیرانتظام ریاست میں ‘کسی بھی حال’ میں نافذ نہیں کریں گے۔
کانگریس کے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ سی اے اے اوراین آرسی ‘برے ارادوں’ والا ہے اوربی جے پی کے ذریعہ ‘ہندتوا’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کانگریس کے زیراقتدارریاستوں نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ سی اے اے اوراین آرسی نافذ نہیں کریں گے اور’میں بھی پڈوچیری میں ایسا ہی کروں گا’۔