مسجد الحرام کی زیارت کے موقعے پر کن پانچ آداب کا خیال رکھیں؟

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے #في_القلب_يا_مكة کےعنوان سے زائرین کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں مسجد الحرام میں زیارت کے آداب اور پانچ قرینے بیان کیے گئے ہیں۔

وزارت حج نے وضاحت کی کہ مسجد الحرام میں جانے کے آداب میں ” خوشبو لگانا، بہترین لباس پہننا، مسجد میں داخل ہونےکی دعا پڑھنا اور داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں پہلے داخل کرنا ہے ” شامل ہیں۔

وزارت حج نے "ایکس” پلیٹ فارم [سابقہ ٹویٹر] پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ "سکون اور وقار کو برقرار رکھنا” اور "مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کو برقرار رکھنا” عظیم الشان مسجد میں آنے کے آداب میں سے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading