مسجدِ اقصیٰ: یومِ یروشلم مارچ سے قبل پولیس سے تازہ جھڑپوں میں 275 سے زیادہ فلسطینی زخمی

بیت المقدس میں یہودی قوم پرستوں کے ایک مجوزہ مارچ سے قبل مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں 275 سے زیادہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر سٹن گرینیڈ داغے جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔

سالانہ ’یروشلم ڈے فلیگ مارچ‘ کے موقع پر پیر کو مزید پرتشدد جھڑپوں کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں اور اسرائیلی پولیس نے یہودیوں کو اس مارچ کے دوران مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

یہ تقریب سنہ 1967 میں عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے مشرقی یروشلم پر قبضے کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ اس دن عموماً پرچم لہراتے اور ملی نغمے گاتے سینکڑوں اسرائیلی نوجوان بیت المقدس کے قدیمی مسلم اکثریتی کا رخ کرتے ہیں جبکہ بہت سے فلسطینی اسے دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے فلسطینی ہلالِ احمر کے حوالے سے بتایا ہے کہ تازہ جھڑپوں میں جو فلسطینی زخمی ہوئے ان میں سے 200 سے زیادہ کو ہسپتال منتقل کرنا پڑا اور ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading