ناندیڑ:3 /اپریل۔ ( ورقِ تازہ نیوز)مسافروں کے مطالبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ویسٹرن ریلوے نے راجکوٹ اور محبوب نگر کے درمیان 24 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے
1.۔ٹرین نمبر 09575 راجکوٹ سے محبوب نگر اسپیشل ٹرین: یہ ٹرین راجکوٹ ریلوے اسٹیشن سے ہر پیر کو 13.45 بجے پر روانہ ہوگی اور احمد آباد، وڈودرا، بھساول، اکولہ، واشیم، ہنگولی، بسمت، پورنا، ناندیڑ، نظام آباد، کاچی گوڑاسے گزرتے ہوئے، محبوب
نگراسٹیشن پرمنگل کو 19.35 بجے پہنچے گی۔یہ ٹرین اپریل کے مہینے میں 10، 17، 24، مئی کے مہینے میں 01، 08، 15، 22، 29 مئی، جون کے مہینے میں 05، 12، 19 اور 26تاریخ کو روانہ ہوگی۔ (12 راو نڈ)
2. ٹرین نمبر 09576 محبوب نگر سے راجکوٹ اسپیشل: یہ ٹرین محبوب نگر سے ہر منگل کی دوپہر 21.35 بجے روانہ ہوگی اور کاچی گوڑا، نظام آباد، ناندیڑ، پورنا، بسمت، ہنگولی، واشیم، اکولا، بھساول، وڈودرا، احمد آباد سے ہوتی ہوئی جمعرات کی صبح
05.00 بجے راجکوٹ پہنچے گی۔یہ ٹرین اپریل کے مہینے میں 11، 18، 25، مئی کے مہینے میں 02، 09، 16، 23، 30 مئی، جون کے مہینے میں 06، 13، 20 اور 27 تاریخ کو روانہ ہوگی۔ (12 راو¿نڈ)اس ٹرین میں 21 اے سی، سلیپر اور جنرل کوچز ہوں گے۔