ناندیڑ:مریم ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل میں آج پربھنی کی ایک خاتون کا لیپرواسکوپی(دوربین) کے ذریعے پتے کی پتھری کا آپریشن کیا گیا۔ مریم ہاسپٹل میں ماہر سرجن جناب ڈاکٹر احسن زبیری صاحب (جنرل سرجن) کی خدمات جاری ہیں۔
آج ہاسپٹل کی جانب سے لیپرواسکوپی یونٹ کا آغاز کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر زبیری صاحب نے کہا کہ ہم ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقہ میں علاج و معالجہ کا ایک ہائیر سینٹر قائم کرنا چاہ رہے ہیں جہاں سے ہم عوام کو معیاری طبی خدمات ان کے گھروں سے قریب اور بہترین ماحول میں فراہم کر سکیں۔
واضح رہیکہ ہاسپٹل کے قیام ہی سے مسلسل خدمات جاری ہیں اور ہر قسم کی سرجری یہاں پر کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر صاحب کو انکے سبھی چاہنے والوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔