مرکزی وزیر امیت شاہ کی موجودگی میں مغربی بنگال الیکشن 2026ء کو خونریز بنانے متھن چکرورتی کی دھمکی

دنیا میں ترقی کیلئے تمام مذاہب بشمول مسلمانوں کا سہارا لیا گیا اور فلمی ستارے بی جے پی میں آتے ہی مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگتے ہیں۔ متھن چکرورتی کے مطابق ’’ایک لیڈر نے کہا ہے کہ 70 فیصد مسلمان ہیں اور 30 فیصد ہندو اور انہیں کاٹ کر بھگیرتی ندی میں پھینک دیا جائے گا۔ مجھے امید تھی کہ چیف منسٹر ممتا بنرجی اس بارے میں کچھ کہیں گی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ لہذا آج کہہ رہا ہوں کہ ہم انہیں کاٹ کر زمین میں دفن کردیں گے‘‘۔

قومی نیوز چیانل این ڈی ٹی وی نے متھن چکرورتی کا ویڈیو وائرل کیا۔ ویڈیو میں متھن چکرورتی کو کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’’میں چیف منسٹر نہیں ہوں لیکن یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہم بنگال کو جیتنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ 2026 اسمبلی الیکشن میں بنگال بی جے پی کا رہے گا‘‘۔

متھن چکرورتی نے جلسہ میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے اشتعال انگیزی کی لیکن کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔ سابق فلمسٹار نے کہا کہ ’’ہم تم کو کاٹ کر بھگیرتی ندی میں نہیں پھینکیں گے کیونکہ وہ ہماری ماں ہے۔ ہم تم کو زمین میں دفن کردیں گے‘‘۔

متھن چکرورتی نے ممتا بنرجی حکومت پر ہندو رائے دہندوں کو ووٹ دینے سے روکنے کا الزام عائد کیا۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے لیڈر ہمایوں کبیر نے مساجد کے انہدام اور مسلمانوں پر حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading