مراٹھااور مسلم سماج کو ریزرویشن :فوزیہ خان کی مرکزی وزیر سماجی انصاف سے نمائندگی

نئی دہلی/ پربھنی:23 ستمبر۔(حمید ملک)راجیہ سبھاکی رکن محترمہ فوزیہ خاں حکومت ہند کے وزیر سماجی انصاف کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ محترمہ فوزیہ خان نے میمورنڈم میںمطالبہ کیا کہ وزیر سماجی انصاف مہاراشٹر میں مراٹھاسماج کو 16فیصد اور مسلمانوں کوپانچ فیص ریزرویشن تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں منظور کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔

انھوں نے اپنے مکتوب میں واضح کیا ہے کہ 2014ءمیں مہاراشٹرحکومت نے دونوں سماج کوریزرویشن منظور کیاتھا ۔لیکن بی جے پی کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد مسلم ریزرویشن کو سرے سے ہی ختم کردیا اور مراٹھاریزرویشن کوبھی قانونی پیچیدیوں میں الجھا دیا ۔حکومت مہاراشٹر نے مراٹھا سماج کو 10فیصد اورمسلمانوںکوپانچ فیصد ریزرویشن دینے کو منظوری دی ہے ۔ لیکن سپریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کے اس حکم پرروک لگادی ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading