مراد آباد میں پتھراؤ کے الزام میں 7 خواتین سمیت 17 افراد گرفتار

لکھنؤ 15 اپریل (یواین آئی) اترپردیش کے مراد آباد میں بدھ کےروزطبی عملےپر حملہ کرنے والے 17 لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈاكٹرس، صحت ، صفائی عملہ اور ملازمین کے علاوہ سیکورٹی میں مصروف پولیس افسران اور جوانوں پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 17 افراد کو گرفتار کیا جن میں 10 مرد اور سات خواتین ہیں ۔

انہوں بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147، 148، 149، 188، 269، 270، 332، 353، 307، 504، 427، 506، 34، 323 اور 324 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading