حیدرآباد 17نومبر۔ سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں حیدرآباد کے ودیا نگر سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح سعودی عرب میں ہوئے اس حادثے میں مجموعی طور پر 45 افراد جاں بحق ہوئے۔
تلنگانہ حج کمیٹی نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ ہلاک شدگان میں 17 مرد، 18 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔یہ تمام افراد 9 دسمبر کو حیدرآباد سے چار مختلف ٹراویل ایجنسیوں کے ذریعہ عمرہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔
مکہ مکرمہ میں فرائض انجام دینے کے بعد مدینہ جاتے ہوئے یہ دلخراش حادثہ پیش آیا۔ مدینہ سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر ان کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
