مدھیہ پردیش بحران:ہم ایوان میں اکثریت ثابت کریں گے۔ کمل ناتھ

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران پر وزیر اعلی کمل ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی اکثریت ثابت کردیں گے ۔ کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی گئے ہیں ، ہم ان کے رابطے میں ہیں ۔ کمل ناتھ نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت پورے پانچ سال کی مدت کار پوری کرے گی ۔ کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں 94 ممبران شامل ہوئے ۔

اس درمیان کانگریس کے 22 ممبران نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ یہ سبھی ممبران اسمبلی جیوترادتیہ سندھیا کے حامی بتائے جارہے ہیں ۔ادھر وزیر اعلی کمل ناتھ نے اپنے معتمد سچن سنگھ ورما کو ناراض ممبران اسمبلی کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ یعنی اب حکومت بچانے کی ذمہ داری سجن سنگھ ورما کے کندھوں پر ہے ۔

ناراض ممبران اسمبلی کو منانے کیلئے وہ کسی بھی وقت بنگلورو کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں ۔ سجن سنگھ ورما کے ساتھ دو دیگر وزرا کے بھی وہاں جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ یہ لیڈران خصوصی طیارہ سے جائیں گے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading