مدرسے میں 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، مقدمہ درج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں مدرسے کے 9 سالہ طالب علم کے قتل کا مقدمہ ڈیڑھ ماہ بعد درج کر لیا گیا، بچے کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق 9 سالہ طلب علم ریحان 6 جون کو مدرسے میں مردہ پایا گیا، مدرسے کے مہتمم عبدالرحمان نے بچے کی موت کو طبعی قرار دیا، لیکن تفتیش میں پتہ چلا کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔