مدرسہ عبداللہ ابن ام مکتوم اردھاپور میں تعزیتی مجلس ودعاء ای صال ثواب

مدرسہ عبداللہ ابن ام مکتوم اردھاپور میں تعزیتی مجلس ودعاء ایصال ثواب

اردھاپور ( شیخ زبیر ) حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب رحمۃ اللہ علیہ، صدر جمعیتہ علماء مرہٹواڑہ 9 محرم الحرام بمطابق 28 جولائی کو رات تین بجے اس دار فانی سے کوچ فرماگیے، انا للہ و انا الیہ راجعون
غم کےاس موقع پر جمعیت علماء اردھاپور کی جانب سے 10 محرم الحرام( یوم عاشورہ) 29 جولائی 2023 کو افطار سے قبل مدرسہ حضرت عبداللہ ابن ام مکتوم اردھاپور ضلع ناندیڑ میں مدرسہ کے طلباء و اساتذہ کے تلاوت قرآن کریم کے بعد دعاء ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا
اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی نیکیوں کو قبول فرمائے، مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت فرمائیے، جملہ لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے جمعیت مرہٹواڑہ کو آپ کا نعم البدل عطاء فرماے آمین
حضرت رحمۃ اللہ علیہ، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے براہ راست شاگرد بھی تھے اور خادم بھی رہے، اسی کا اثر تھا کہ حضرت کی ساری زندگی مجاہدانہ طور پر گزری، صرف شہر یا اطراف نہیں بلکہ پورے علاقہ مرہٹواڑہ میں آپ کی بے پناہ خدمات ہیں، قوم و ملت کا درد، ہمدردی،رہنمائی جو کبھی اسلاف کی ہم سنا کرتے تھے حضرت اس کے کامل و مکمل عکس تھے، اللہ نے آپ کو بے شمار صلاحیتوں و خوبیوں سے نوازا تھا حضرت نے اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ جمعیت علماء مرہٹواڑہ کی سرپرستی فرمائی،
اس تعزیتی نشست میں مدرسہ ہذا کے بانی و مہتمم مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نائب صدر جمعیت علماء ضلع ناندیڑ،حافظ نوید عمران صاحب صدر جمعیت علماء اردھا پور ،حافظ محمد یوسف صاحب نائب صدر جمعیت علماء اردھا پور قاری رئیس احمد صاحب قاضی اعجاز صاحب اشاعتی حافظ عبدالمجیب صاحب ودیگر معزز ذمہ داران و اراکین جمعیت علماء اردھا پور اورمدرسے ہذا کے اساتذہ کرام وطلبہ عزیز شریک رہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading