محکمہ صحت کی چار ٹیموں نے تھرمل گنس کے مدد سے ناندیڑ گردوارہ کے 3 ہزار 755 عقیدت مندوں کا معائنہ کیا

ناندیڑ 11 اپریل (ورق تازہ نیوز) : – 5 اپریل 2020 ء سے 7 اپریل 2020 ء تک تین دن کے دوران ، گردوارہ لنگر صاحب نگینہ گھاٹ روڈ پر واقع گردوارہ کے تین ہزار 755 عقیدت مندوں کو ناندیڑ واگھالہ میونسپل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی 4 ٹیموں نے تھرمل گن کے ذریعہ معائنہ کیا۔

ٹیسٹ کے دوران تمام عقیدت مندوں کا درجہ حرارت معمول کے مطابق تھا اور انہیں کسی قسم کا بخار یا نزلہ کھانسی کی علامات نہیں تھی۔ یہ عقیدت مند لنگرصاحب کی اس بڑی عمارت میں رہتے ہیں۔

میڈیکل آفیسر ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن ناندیڑ نے پریس نوٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی کہ تمام زائرین کو قرنطین کمرے میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading