محکمہ ریلوے ؛ مظاہرین سے مالی نقصان کی وصولی کرے گی

نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور قومی شہری رجسٹر (این آرسي) کو لے کر ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے پرتشدد تحریک کی وجہ سے انڈین ریلوے کی املاک کو کل تقریبا 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور ریلوے اس کی وصولی مظاہرین ہی سےکرے گی۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ریلوے کو اس تحریک کی وجہ سے مجموعی طور پر تقریبا 80 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جس میں سے 70 کروڑ روپے کے نقصان مشرقی ریلوے کے تحت مغربی بنگال میں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی دس کروڑ روپے کا نقصان شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے تحت آسام اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں ہوا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی مشرقی وسطی ریلوے کے تحت کچھ جگہوں پر بھی توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ اسٹیشنوں ، کوچز اور سگنل پینل کو نقصان پهنچايا گیا ہے۔ ریل سیکورٹی فورس (آر پی ایف) ریاستی حکومت کی ریلوے پولیس کے ساتھ تال میل سے مظاہرین سے معاوضہ کی قانونی کاروائی کرے گا۔ یہ کاروائی ریلوے ایکٹ کی دفعہ 151 کے تحت کی جائے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading