’مجھے میرا منھ کھولنے پر مجبور مت کرو‘، انوراگ ٹھاکر کے بیان پر اسد الدین اویسی کا سخت جواب

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے دوران سیاسی لیڈران کی بیان بازیاں اپنی شباب پر ہیں۔ حیدرآباد میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے اورنگ زیب سے متعلق بیان پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اور اورنگ زیب سے ہمارا کیا تعلق، کیا آپ آرین دیش کے نہیں ہیں جو ایران سے آئے تھے؟ مجھے میرا منھ کھولنے پر مجبور مت کرؤ، اگر میں نے اپنا منھ کھولا تو تمہارا چٹا بٹا گیلا کردوں گا۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے سربراہ نے کہا کہ حیدرآباد آکر ایک وزیر نے کہنا ہے اسد الدین اویسی کا اورنگ زیب سے تعلق ہے۔ یہ وہی وزیر صاحب ہیں جنہوں نے دہلی میں ’دیش کے غداروں کو گولی مارو‘ کہا تھا۔ یہ بات انہوں نے گالی دے کر کہی تھی۔ مجھے اورنگ زیب اور بابر جیسے شہنشاہوں سے کیا لینا دینا۔

مجھے کیا کرنا ہے ان سے۔ کیا تم آریائی ملک کے لوگ نہیں ہو؟ مجھے میر منھ کھولنے پر مجبور مت کرو، اگر میں منھ کھولوں گا تو تمہارا چٹا بٹا گیلا کردوں گا۔

اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ اگر یہ ملک واقعی کسی کا ہے تو پہلے اس ملک میں قبائلی آئے اور پھر دراوڑ آئے۔ یہ جو اپر کاسٹ اور اونچی ذات کے لوگ ہیں وہ سب آریائی ہیں۔ وہ روس اور ایران سے آئے تھے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو یہ ملک دراوڑین اور آدیواسیوں کا ہے۔ یہ ان لوگوں کی متکبرانہ ذہنیت ہے کہ یہ ہمیں بابر کی اولاد کہتے ہیں۔ اس ملک کو آر ایس ایس نے آزادی نہیں دلائی۔