متنازع بیانات دینے پر انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کو بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم

نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور وزیر مملکت برائے مالیات انوراگ ٹھاکر اور مغربی دہلی سے پارٹی کے ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورما کو دہلی اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ان کے دیئے گئے متنازع بیان کے مدنظر بی جے پی کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست سے باہر نکالنے کا حکم دیا ہے۔

کمیشن کا یہ حکم بدھ کو فوری طور پر نافذ بھی ہو گیا اور اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔ خیال رہے کہ انوراگ ٹھاکر نے رٹھالہ میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں انتخابی مہم کے دوران-’’ملک کے غداروں کو، گولی مارو … کو۔‘‘کا نعرہ لگوایا تھا۔
وہیں، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے دھرنا و مظاہرہ کو لے کر متنازع بیان دیا تھا جسے لے کر اپوزیشن نے سخت اعتراض کیا تھا۔ دہلی کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔(بہ شکریہ نیوز 18 اُردو)

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading