ماہ عظمت ورسالت کے موقعہ سے عظیم شان خطاب عام کا انعقاد الحمدل لہ کا میاب رہا۔ وحدت اسلامی پوسد

ماہ عظمت ورسالت کے موقعہ سے عظیم شان خطاب عام کا انعقاد الحمدللہ کا میاب رہا۔ وحدت اسلامی پوسد اردھاپور (شیخ زبیر ) بعد نماز عشاء۔ محترم انجینر عادل کھوت اسلامک اسکالر کی آمد پر بدعنوان۔ غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر عظیم شان خطاب عام ہوا۔ جس میں محترم حافظ قرآن حافظ ذیشان صاحب کی تلاوت کلام پاک سے اجتماع کا آغاز ہوا نظامت حسین خان صاحب نے کی تلاوت کلام پاک کے بعد افتتاحی کلمات مقامی ناظم محمد معین الدین اقبال نے بیان کیے آپ نے حضور صلی االلہ علیہ وسلم کہا سیرت مکمل ہی نہیں ہوتی جب تک غزوات کا ذکر نہ ہو آج الحمدللہ وحدت اسلامی امت کو یہ احساس دیلانا چاہتی ہے کہ حضور نے ہم سب جسم واحد کہا اور ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ان کلمات کے بعد بیترین نعت پاک بڑی پر اثر انداز میں محترم نجی اللہ بیگ صاحب نے پڑھی۔ اس اجتماع میں مہمان خصوصی محترم آصف ملی صاحب نثار مولوی صاحب مفتی عباس صاحب حافظ ذیشان صاحب حافظ شعیب صاحب حافظ ادریس صاحب حافظ سمیر ربانی صاحب حافظ انثار صاحب اور دیگر علماءکرام شریک رہے۔ محترم عادل کھوت صاحب نے فرمایا حضور صلی االلہ علیہ وسلم کے غزوات کا ذکر کرتے ہوے آپ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت کتنے زبر دست نظر آتے ہونگے تب نبی پاک ہتھیاروں سے سجے ہوتے ہونگے مکمل جنگی لباس پہنے ہوے ہوتے ہونگے۔ آپ نے موجودہ حالات میں غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو بھی واضح کیا الحمدللہ کثیر تعداد میں امت مسلمہ نے اپنی بیداری کا ثبوت فراہم کیا الحمدللہ ایک بڑی تعداد نے اس خطاب عام میں شرکت کرکے اپنی بیداری کا عملی ثبوت پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام مولوی مفتی آصف ملی استاد محترم جامعہ ربانیانہ کی دعا پر ہوا۔ شعبہ نشرواشاعت وحدت اسلامی پوسد ۔رپورٹ معین اقبال .