کنوٹ:(اکرم چوہان) کنوٹ سے متصل گوکندا کے رہنے والے 32 سالہ مُسلم نوجوان کی ماہور میں واقع شیخ فرید وجرا (درگاہ) پر وڈبنے سے موت ہوگئی،تفصیلات کے مطابق موضع گوکُندا میں رہنے والے شیخ اِرشاد شیخ شفیع آج ماہور میں واقع شیخ فرید وجرا ( درگاہ) گئے تھے,
وہیں وہ پینے کا پانی لانے کے لیے جانے پر پیر پھسل نے کی وجہ سے آبشار میں گر پڑے اور ڈوبنے سے جائے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔اس حادثے سے کنوٹ شہر و اطراف میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔