کانپور:27/نومبر۔ چڑیا گھر میں ایک خاتون کی المناک موت ہوگئی۔ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ یہاں گھوم نے آئی تھی اور ٹرین میں سوار ہونے ہی والی تھی کہ ڈرائیور نے ٹرین اسٹارٹ کی۔
جس کی وجہ سے خاتون ٹریک پر گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر ہالیٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چکری کے رہنے والے سبودھ شرما اپنی بیوی انجو شرما اور دو بچوں کے ساتھ چڑیا گھر دیکھنے گئے تھے۔ وہاں ٹرین میں گھومنے لگے کہ اسی دوران ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین سے گر کر ایک خاتون کی المناک موت ہوگئی۔
ان کی آنکھوں کے سامنے ٹرین سے کچلنے والی خاتون کی بیٹی ادیتی کا الزام ہے کہ "ڈرائیور نے اس وقت ٹرین سٹارٹ کی جب ماں ٹرین میں چڑھنے جا رہی تھی، جس کی وجہ سے ماں کنٹرول کھو بیٹھی اور نیچے گر گئی۔ کئی بار آواز لگانے کے بعد بھی ڈرائیور نے ٹرین نہیں روکی، میں چیخ رہی تھی لیکن ٹرین نہیں رکی، ٹرین میری آنکھوں کے سامنے میری ماں کے اوپر سے گزر گئی۔