مالیگاؤں(ورق تازہ نیوز) 12 مارچ بروز جمعرات دوپہر تین بجے دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس طلب کی گئی جس میں آنے والی 16 مارچ کو کارپوریشن کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا
پریس کانفرنس میں سوسائٹی کے تمام اراکین موجود تھے سوسائٹی کے سکریٹری انصاری نعیم احمد نے Rights of person’s with disabilities act پر صحافیوں کے سامنے روشنی ڈالتے ہوئے سوسائٹی کے کاموں کو پیش کیا دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی انہوں نے کہا کہ مہانگر پالیکا شہر کے معذوروں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے کارپوریشن معذوروں کے جی آر کے مطابق کام انجام نہیں دے رہی ہے
سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے اپنے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم بھی اس شہر کے ٹیکس پیئر ہیں ہم بھی اس شہر کے باعزت شہری ہیں تو ہمیں سماج سے الگ کیوں دیکھا جا رہا ہے آنے والی 16 مارچ کو جن مطالبات کو لیکر بھوک ہڑتال کی جائے گی وہ درج ذیل ہیں
11 ہزار کالونی میں معذوروں کے مختص 5 فی صد کے حساب سے روم، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کو آفس کے لیے اوپن اسپیس دیا جائے، بے روزگاروں کو روزگار، شاپنگ گالے، تمام سرکاری دفاتر میں ریمپ اور وہیل چیئر کی سہولت،معذوروں کو علاج و معالجہ میں مدد وغیرہ وغیرہ آخر میں انس بھائی نے آئے ہوئے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا