مالیگاوں ںشہر کے سینئر صحافیوں کا مانو سماچار اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعئے استقبال’ تربیتی نشت کامیابی سے ہمکنار

مالیگائوں (نامہ نگار)بروز پیر بعد نماز مغرب شہر کے فیمس ہال میں شہر کے سبھی سینئر صحافیوں کا الیکٹرانک میڈیا نمائندوں اورمانو سماچار کی جانب سے استقبال کیا گیا جہاں شہر کے صحافیوں نے نئے میڈیا نمائندوں کو اصول و ضوابط ،صحافتی قوانین ،مثبت پہلوں ،عوامی مفاد،غیر جانبداری ،زبان وبیان سے متعلق ہدایت و رہنمائی کی ۔بمبئی سے تشریف لائے جناب عبدالحئی صاحب ،دھولیہ اردوپتر کار سنگھ کے صدر توّاب انصاری،بمبئی میں صحافتی خدمات انجام دینے والے یوسف رانا کا خصوصی استقبال کیا گیا۔وہی عبداللہ انصاری کا ای ٹی وی بھارت کیلئے انتخاب ہونے پر استقبال کیا گیا.

ان حضرات سمیت احتشام انصاری ،احسان الرّحیم سر،زاہد اختر دیوان عام ،جمیل پینٹر ،نسیم احمد (مالیگائوں نیوز)،لقمان انصاری ،مشتاق محاذ،ہریش مارو (پربندھ بھومی) وغیرہ نے اظہار خیال کیا۔جب کہ محمود احمد نشاط نیوز ،نعیم دانش،ڈسپلین ،سیّد زاہد روزنامہ،سلیم جہانگیر ،اشفاق صدیقی ،ابراہیم انصاری یوتھ آرگن،شکیل حنیف سر،سیّد علیم سکاڑ،مجاہد رکشا والےریاض فیمس وغیرہ بھی مخلصانہ طریقے سے شریک رہے۔وہی الیکٹرانک میڈیا نمائندوں نے بھی انکساری کے ساتھ اپنی تعلیمی لیاقت اور تعارف پیش کیا نئے پرانے صحافیوں کی ہم آہنگی سے ایک عجیب شادمانی کا ماحول رہا پر فکر اظہار خیال مقصدیت اور سنجیدہ سامعئین کے اشتراک سے یہ نششت نہایت کامیاب رہی اتّحاد و اتفاق اور آگے کالائحہ عمل اور اصلاحی نکات کو لیکر باہمی صلاح و مشورہ ہوا انور خان (فٹر)نے مانو سماچار کی طرف سے مہمانان کی خدمت میں گل اور شال کا نذرانہ پیش کیا وہی انور خان(فٹر) کو پترکار وکاس فائونڈیشن کی مقامی صدارت کا لیٹر بھی دیا گیاقانونی کاغذی تیاریوں پر خصوصی گفت شنید ہوئی

بڑی بات یہ رہی کہ نصف سے صحافتی خدمات انجام دینے والے زبان داں بزرگ صحافی جناب عبداللطیف جعفری (شامنامہ)نے مشفقانہ صدارت فرمائی اور فکر انگیز خطبہ صدارت سے نوازوہی تمام صحافیوں میں ہم آہنگی ہونے بعد آئندہ مثبت صحافت کے ذریئعےعوامی مسائل کو لیکر متحدہ طور پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading