لندن میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلیے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لندن: برطانیہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اورغزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم رشی سناک کی رہائش گاہ کے سامنے پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے اسٹیج لگایا گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے یک زبان ہو کر فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی مظاہرے میں شریک ہوئی اور حکومت سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی بھاری نفری اور ہیلی کاپٹرز علاقے میں موجود ہیں۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا۔ مظاہرے کی وجہ سے ماربل آرچ سمیت متعدد اسٹیشن عارضی طور پر بند ہیں۔

انڈر گراؤنڈ ریل میں رش اور فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین میں مختلف قومیتوں، مذاہب اور رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading