حصار 18مئی(یو این آئی)ہریانہ کے حصار میں مقامی سوریہ نگر میں 14سالہ دسویں جماعت کی طالبہ نے لاک ڈاؤن کے سبب اسکول میں داخلہ نہ ہونے سے پریشان ہوکر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بنیادی طور سے راجستھان میں جے پور کے نزدیک کھیڑا راجپورڈھانی کا رہائشی خاندان حصار میں سوریہ نگر میں رہ رہا تھا۔
خاندان کی ایک 14سالہ طالبہ دسویں میں داخلہ لینا چاہتی تھی لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی اسکول بند ہیں۔