لاک ڈاؤن کے دوران بینک کے ہفتے وقت پر ادا کرنے والوں کو بینک کی جانب سے ملے گا کیش بیک : Loan Moratorium لینے والے کے بھی سود معافی کا اعلان : جانئے پوری اسکیم

بینکس کو یہ رقم قرض داروں کے متعلقہ اکاؤنٹس میں 5 نومبر تک واپس دینا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق "قرضے دینے والے ادارے اہل افراد کے سلسلے کمپاؤنڈ انٹرسٹ اور سادہ انٹرسٹ کے فرق کی رقم واپس کریں گے ۔ چاہے قرض داروں نے متعلقہ قرضوں کی ادائیگی پر موریٹوریم کا فائدہ اٹھایا یا جزوی طور پر فائدہ اٹھایا یا نہیں بھی اٹھایا۔”

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پچھلے جمعہ کو سود پر سود معافی کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئیے ہیں۔ سود پر یہ چھوٹ 2 کروڑ روپے تک کے ان لون پر ملے گا جنہوں نے مارچ سے اگست کے درمیان لون موراٹوریم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ جنہوں نے اس دوران لون موراٹوریم کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے، انہیں ایکس گریشیا یا کیش بیک دی جائے گی۔ یہ ادائیگی دو کروڑ روپئے تک کے لون لینے والے چھوٹے صنعت کاروں یا افراد کو کی جائے گی۔

وزارت خزانہ نے قرض داروں کو دی نئے منصوبے کی جانکاری

وزارت خزانہ نے جمعہ کو آر بی آئی کے ذریعہ ریگولیٹ کئے جانے والے سبھی قرض داروں سے کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں ایک منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا نام ‘ لون کھاتوں میں قرض داروں کو چھ مہینے کے لئے سود کے درمیان فرق کی پیشگی ادائیگی امداد کے لئے منصوبہ’ رکھا ہے۔ یہ چھوٹ یکم مارچ 2020 سے لے کر 31 اگست 2020 کے درمیان سود پر ملے گی۔

ان قرض داروں میں بنک، کوآپریٹو بنک، ہاؤسنگ فائنانس کمپنیاں اور مائیکروفائنانس ادارے شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو آر بی آئی کی طرف سے قرض لوٹانے کو لے کر دی گئی مہلت کے تحت 2 کروڑ روپے تک کے قرض پر سود کے چھوٹ کے منصوبے کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس کے بعد یہ رہنما خطوط سامنے آئے ہیں۔یہ فائدہ یکم مارچ 2020 سے 31 اگست 2020 کی مدت کے لئے ہے۔ اس کے مطابق، جن قرض داروں کے اوپر 29 فروری تک کل قرض 2 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ہے، وہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے مستحق ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری خزانے پر اس منصوبے کے عملدرآمد پر 6500 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔

  • If the loan amount is Rs 30 lakh

From the table above, if outstanding loan amount on February 29, 2020 is Rs 30 lakh, then the calculation would be worked out as follows:
Interest for 1st Month (A) = Loan Principal Outstanding x Monthly Interest Rate/100
= (30,00000*0.625)/100= Rs.18,750
Interest for 2nd Month (B) = (Loan Principal Outstanding + A) x Monthly Interest Rate/100
= (30,00000+18750) * 0.00625= Rs.18867
Interest for 3rd Month (C) = (Loan Principal Outstanding + A+B) x Monthly Interest Rate/100
=Rs. 18985
Interest for 4th Month (D) = (Loan Principal Outstanding + A+B+C) x Monthly Interest Rate/100
=Rs. 19104
Interest for 5th Month (E) = (Loan Principal Outstanding + A+B+C+D) x Monthly Interest Rate/100
=Rs. 19223
Interest for 6th Month (F) = (Loan Principal Outstanding + A+B+C+D+E) x Monthly Interest Rate/100
=Rs. 19343

Total interest under moratorium if 6 months of moratorium is opted for = (A+B+C+D+E+F) = Rs. 1,14,272 (18,750+ 18867+18985+19104 +19223 + 19343)

As per the scheme, borrower is required to pay simple interest which will be calculated as follows:

SI=P*R*T= (3000000*7.5*0.5)/100 = Rs 1,12,500

The difference that will be credited to your account: Rs 1772

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading