قومی شاہراہوں پر ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ڈھابوں کی فہرست

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) سڑک نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) اور قومی شاہراہ کی وزارت نے مکمل بندی ’لاک ڈاؤن‘ کے دوران ضروری اشیاء کی ڈھلائی کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے قومی شاہراہوں پر ڈھابوں اور مرمت مراکز (گیرج) کی فہرست اور ٹول نمبر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

وزارت نے پیر کو یہاں جاری اطلاع میں بتایا کہ اس فہرست میں قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی)، ریاستوں، تیل کی پیداور کرنے والی کمپنیوں جیسی تنظیموں کی جانب سے پورے ملک میں دستیاب ڈھابوں اور ٹرک کی مرمت سے متعلق گیرج کی فہرست اور تفصیل تیار کی ہے۔اس کا مقصد کووِڈ-19 وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے چیلنج بھرے وقت میں ضروری اشیاء کی سپلائی کے لیے ٹرک، کارگو ڈرائیوروں اور کلینرس کو ملک کے مختلف مقامات پر آمد و رفت کے دوران تعاون مہیا کروانا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading